ابنا: سعودی بادشاہ کی بیٹی جو گذشتہ کافی عرصہ سے گھر میں محبوس ہے نے اپنے ملک کی عوام سے حکومت کے خلاف قیام کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی بادشاہ کی یہ بیٹی جس کا نام سحر ہے جو جدہ میں اپنی 3 بہنوں کے ساتھ ایک محل میں طویل عرصے سے قید ہے، نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ مطالبہ عوام سے کیا ہے۔ اس ویڈیو پیغام میں کہا گیا ہے کہ شہداء کی تجلیل کرتے ہوئے اور قیدیوں کی آزادی کے لیے کام کرنے والے یہ میرے لیے عزت کی بات ہے کہ میں تم سے آزادی، حقوق اور انسانی کرامت کا مفہوم سیکھ رہی ہوں۔ سعودی شہزادی نے اس پیغام میں شیخ نمر النمر شیعہ عالم دین کی طرف اشارہ کیا کہ جس کو بےگناہ افراد کی آزادی کے مطالبے پر قید کر لیا گیا ہے۔
.......
/169